مشاعر مقدسہ میں عازمین حج کی سہولت کے لیے 30 ہزار بیت الخلاء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ معظمہ اور مشاعر مقدسہ کی مرکزی ڈویلپرکمپنی ’’کدانہ‘‘ اور رائل کمیشن کے ایگزیکٹو بازو نے مقدس مقامات میں 30,000 سے زیادہ بیت الخلاء سے تیار کیے ہیں۔

"کدانہ" نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مقدس مقامات میں بیت الخلاء تیار کرنے کا منصوبہ مقامات مقدسہ میں ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا حصہ ہے۔ منیٰ میں اوسطاً 1,000 بیت الخلاء کمپاؤنڈ جب کہ عرفات اور مزدلفہ میں 1,000 بیت الخلاء تیار کیےگئے ہیں۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ پراجیکٹ کے دوران حجاج کی سہولت کے لیے بیت الخلا کے احاطے کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ مجموعی طورپر مشاعر میں تیس ہزار سے زیادہ بیت الخلا تیار کیے گئے ہیں۔

ادھرمکہ سیکرٹریٹ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ سیکرٹریٹ نے مقدس مقامات میں ماحولیاتی صفائی کے کام کو تیز کر دیا ہے اور مقدس مقامات میں ماحولیاتی صفائی اور کیڑوں پر قابو پانے کے لیے متعدد فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو کہ مقدس مقامات پر صفائی کا کام جاری رکھیں گی۔ صفائی کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوش گوار رکھنے کے لیے خوشبو کا بھی چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے جب کہ کیڑے مار اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں