حج سیزن

تصاویر: ضیوف الرحمن نے ‘‘عرفات‘‘ میں دن کیسے گذارا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حجاج بیت اللہ نے 09 ذی الحجہ کا سارا دن فجر سے مغرب تک مشعر عرفات اور اس میں واقع جبل الرحمہ پر اللہ دے گڑ گڑا کر دعائیں اور توبہ استغفار کرتے ہوئے گذارا۔ نماز مغرب کے بعد حجاج کرام عرفات سے مزدلقہ روانہ ہو گئے تاکہ وہاں نماز مغرب اور عشاء قصر جمع تاخیر ادا کر سکیں۔

يوم عرفة

دس ذی الحجہ تک عازمین مزدلفہ میں قیام کریں گے اور اگلے روز شیطان کو مارنے کی خاطر کنکریاں جمع کریں گے۔ مزدلفہ میں قیام واجب ہے کیونکہ سنت سے یہ بات ثابت ہے کہ پیارے نبیﷺ فجر تک یہاں مقیم رہے۔

يوم عرفة

ضیوف الرحمان کے عرفات سے مزدلفہ جانے والے قافلوں کو مختلف نوعیت کے سکیورٹی حصار میں لیا گیا ہے، جو پہلے سے طے کردہ بسوں کے روٹ پر قافلوں اور پیدل افراد کو ضروری سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

الحجاج حج عرفة عرفات

حجاج کرام کی خدمت پر مامور سعودی حکومت کے مختلف محکموں نے اللہ کے مہمانوں کی بہترین میزبانی کرتے ہوئے طبی، ایمرجنسی کور کے ساتھ تمام مقامات مقدسہ پر انہیں کھانے پینے کی اشیاء اور راشن فراہم کیا۔ اللہ کے یہ مہمان برکتوں کے نزول والے شہر میں سفر اور بھوک پیاس کی مشقت برداشت کرتے ہوئے اسلام کا پانچواں رکن ’’حج‘‘ ادا کرنے آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں