سات ذی الحج کوحجاج کی 13 ملین سے زیادہ فون کالیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے مکہ المکرمہ میں 1443ھ ذی الحج کی سات تاریخ کو مواصلاتی نیٹ ورکس کی کارکردگی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سات ذی الحج کو عازمین حج نے تیرہ ملین سے زیادہ فون کالیں کی۔ اس دوران انٹرنیٹ پر ڈیٹا کی کھپت کا حجم 3.44 ہزار ٹیرا بائٹس تک پہنچ گیا، جو کہ 1.41 ملین گھنٹے ویڈیو دیکھنے کے برابر ہے۔

اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں روزانہ اوسطاً فی کس ڈیٹا کی کھپت (832 ایم بی / سبسکرائبر) شامل ہے جو کہ 200 ایم بی / سبسکرائبر کی فی کس عالمی کھپت کی شرح سے 3 گنا زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ ڈیٹا یوٹیوب، ٹک ٹاک ، فیس بک، اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم پر استعمال کیا گیا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی شرح 258.36 Mbit/s تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے۔ موبائل انٹرنیٹ اپ لوڈ کی رفتار کی شرح 33.56 Mbit/s تھی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے جبکہ مقامی کالوں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ بین الاقوامی کالوں کی تعداد 1.53 ملین ہے جس کی کامیابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں