حج سیزن

سعودی عرب کے وزیر صحت کا حج کے موقعے پر صحت کی سہولیات کا جائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے حج کے موقعے پرصحت کی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ان تیاریوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزیر صحت فہد الجلاجیل نے مکہ المکرمہ اور مقدس مقامات کے اسپتالوں میں کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ منیٰ الوادی اسپتال کا دورہ کیا کہاں انہیں عازمین حج کے لیے کیے گئے صحت کے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔ یہ اسپتال اس سال 1443ھ کے حج کے موسم میں حجاج کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے گا۔ وزیر صحت نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں ہسپتال کے ڈائریکٹر نے انہیں انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

الوادی اسپتال میں 160 بستروں کی گنجائش ہے۔ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں 24 بستر، کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کے لیے 6 بستر، سانس کی بیماریوں کے مشتبہ مریضوں کے لیے 4 بستر، ڈائیلاسز کے لیے 4 بستر، انتہائی نگہداشت کے لیے 25 بستر، ہیٹ اسٹروک کے لیے 24 بستر، اسپتال میں آؤٹ پیشنٹ کلینکس کی تعداد 15، اسپتال کو تفویض کردہ ملازمین کی تعداد 550 ہے۔ان میں انتظامی، تکنیکی اور طبی عملے کے کارکن شامل ہیں۔

اس کے بعد وزیر الجلاجل نے المعیصم میں ایمرجنسی کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمپلیکس اور نمائشی ہال کا دورہ کیا اور المشاعر میں ایمرجنسی کمپلیکس میں ڈیتھ ریفریجریٹرز کا جائزہ لیا۔

اس کمپلیکس کو مکہ مکرمہ شہر اور مقدس مقامات میں "صحت" کی اہم سہولیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو سال بھر اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔

کمپلیکس میں صحت کی خدمات فی الحال تین اہم حصوں کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں۔مکہ میں فرانزک میڈیسن سنٹر فرانزک میڈیسن سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا بحران کی صورت میں حج سیزن سے باہر اموات کی صورت میں طبی معاونت کرے گا۔

وزیر صحت نے منی الجسر اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہیٹ اسٹروک یونٹ، کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن، اور انتہائی نگہداشت سمیت کئی شعبوں اور کلینک کا دورہ کیا۔وہاں سے مکہ مکرمہ میں کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف شعبوں میں کام کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں