حج سیزن

پہلی بار 14 بین الاقوامی زبانوں میں خطبہ حج کی براہ راست نشریات

200 ملین سے زائد لوگوں نے اپنی مادری زبانوں میں خطبہ براہ راست سنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے میدان عرفات سے خطبہ حج کی 14 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ کامیاب براہ راست نشریات کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

ان براہ راست حج نشریات کو 200 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور سنا۔ اس قدر زیادہ تعداد میں بین الاقوامی زبانوں اور ملکوں ملکوں براہ راست خطبہ حج نشر کرنے کا اہتما م ادائیگی حج کی تاریخ میں پہلی بار کیا گیا تھا۔

الشیخ ڈاکتر عبدالرحمان السدیس نے کہا صدارت عامہ نے اوقاف کی اتھارٹی کے ساتھ حجاج کرام کے تجربے کے حوالے سے تعاون کیا تاکہ رواں حج سیزن کے دوران 14 بین الاقوامی زبانوں میں خطبہ حج نشر ہو سکے۔

واضح رہے ان چودہ زبانوں میں انگریزی، اردو، فرانسیسی، ملایو، فارسی، روسی، چینی، بنگالی، ترکی، ہسپانوی، سواحلی، تامل، ہندی اور ہاوسا زبانیں شامل تھیں۔ اس کثیر لسانی خطبہ حج کے منصوبے کو منارات الحرمین کے پلیٹ فارم سے سمارٹ ایپلیکیشنز کے توسط سے غیر معمولی کامیابی سے نشر کیا گیا۔

دنیا بھر میں ان زبانوں میں 200 ملین سے زیادہ لوگوں نے اپنی اپنی مادری یا مہارت کی زبانوں میں خطبہ حج سماعت کیا۔

حرمین کی صدارت عامہ نے مقدس مقامات کی فریکوئنسیز کے ساتھ ریڈیو پر بھی خطبہ ان سبھی زبانوں میں نشر کیا اور اس مقصد کے لیے جدید ترین نشریاتی آلات بروئے کار لائے گئے۔ یہ نشریات مسجد حرام اور اس کے قرب و جوار سے دنیا بھر میں منتقل کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں