حج سیزن

اس سال 899353 مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا

حجاج کی سب سے زیادہ تعداد غیر عرب ایشائی ممالک سے تعلق رکھتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امسال مجموعی طور پر 899353 مرد وخواتین نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ سب سے زیادہ حجاج کرام کا تعلق غیر عرب ایشیائی ممالک سے رہا۔ اس امر کا اظہار امور حج سے متعلق شماریاتی اتھارٹی نے جمعہ کے روز وقوف عرفات کے بعد جاری کردہ اعدا وشمار میں کیا ہے۔

شماریاتی اتھارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق ان تقریبا نو لاکھ حجاج میں 486458 مرد اور 412895 خواتین شامل ہیں۔ مملکت سعودیہ سے تعلق رکھنے والے حجاج کی تعداد 119434 رہی۔

مجموعی طور پر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے کل حجاج کی تعداد کا 21،4 فیصد ہیں۔ جبکہ عرب دنیا کے علاوہ ایشیائی ممالک سے مجموعی 53،8 فیصد رہی۔ یہ تعداد دنیا کے دیگر تمام خطوں سے زیادہ ہے۔

افریقی ممالک سے عرب دنیا کے مقابلے میں حجاج کی تعداد نسبتا کم رہی۔ یہ تعداد 13،2 فیصد ہے۔ امریکہ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک سے فرایضہ حج کے لیے آنے والے حجاج کل تعداد کا 11،6فیصد رہے۔

اعداد وشمار جاری کرنے والی اتھارٹی نے ایک اور دلچسپ جائزہ بھی پیش کیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے 738680 حجاج فضائی سفر کر کے ادائی حج کے لیے پہنچے، 35210 حجاج زمینی راستوں سے حجاز مقدس آئے جبکہ 6029 نے بحری جہاز کا سفر کیا اور ادائی حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچے۔

مقبول خبریں اہم خبریں