حج سیزن

جمرہ عقبہ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے حجاج کرام کی منیٰ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں رائج الوقت اسلامی کیلنڈر کے مطابق 10 ذی الحجہ کو تکبیر اور تلبیہ پڑھتے ہوئے حجاج کرام منیٰ میں جمع ہو رہے ہیں جہاں وہ شیطان کو کنکریاں [رمی جمرات] کا فریضہ انجام دیں گے۔

گذشتہ روز حجاج کرام کی بڑی تعداد میدان عرفات میں رکن اعظم کی ادائی کے بعد مزدلفہ کے لیے روانہ ہو گئی تھی۔

منیٰ پہنچنے کے فوری بعد حجاج کرام رمی جمرات کریں گے۔ یہ نسک پیغمبر اسلام صلى الله عليه وسلم کی سنت مطہرہ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بھی سنت ہے۔اس کے بعد حجاج کرام طواف افاضہ کے لیے مسجد حرام کی طرف جائیں گے۔ حلق کرائیں گے، قربانی دیں گے اور دیگر مناسک ادا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں