حج سیزن

مسجد حرام میں ضیوف الرحمن کا بخور اور خوشبویات سے خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عمومی صدارت برائے انتظامی امور حرمین شریفین نے عید الاضحی کے پہلے روز المسجد الحرام اور المسجد البنویﷺ کو دنیا کی بہترین خوشبویات سے معطر کیا۔

یہ اقدام حجاج کرام کے مسجد حرام میں طواف افاضہ کے موقع پر ان کے خیر مقدم کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ خوشبویات اور بخور یونٹس نے 1443ھ کے حج سیزن کے موقع پر مساجد اور ان سے متصل نماز ادائی کے دوسرے مقامات کو معطر کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

مسجد حرام اور کعبہ مطھرہ اور بیت اللہ کی تعظیم کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی خوشبویات سے ان مقدس مقامات کی دیکھ بھال کی جاتی ہے تاکہ حجاج، نمازی پرسکون اور آرام دہ ماحول میں اپنی نمازیں اور مناسک ادا کر سکیں اور اس دوران خوش کن خوشبویات سے اپنے ذہن اور ماحول کو معطر کر سکیں۔

خوشبویات کے چھڑکاؤ سے متعلقہ شعبہ دنیا کے مقدس ترین حصے کے زائرین کو شاندار خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ انتظامات ایک طے شدہ منصوبے کے تحت حج سیزن میں انجام دیے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں