مقامات مقدسہ میں حاجیوں کی آمد ورفت کے لیے پہلی مرتبہ سکوٹر کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشاعر مقدسہ میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے رواں برس حج ایام میں تجرباتی بنیاد پر حجاج کو بجلی سے چلنے والی ’سکوٹر‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ہر برس حجاج کرام کی سہولت کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل کیا جاتا ہے جس کا مقصد ضیوف الرحمان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

سکوٹرز کی فراہمی کا مقصد ان حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنا تھا جو پیدل مشاعر مقدسہ میں ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہو رہے تھے۔ چارجنگ سکوٹرز کی فراہمی تجربے کے طور پر کی جا رہی ہے۔ سکوٹرز ان کو دیے جا رہے ہیں جو اسے چلانے سے واقف ہیں۔

واضح رہے امسال عرفات سے منیٰ تک دنیا کی طویل ترین ٹھنڈی سڑک کو مکمل طور پر کھول دیا گیا گیا۔ یہ سڑک میدان عرفات میں جبل الرحمہ سے شروع ہو کر منیٰ میں جمرات کے مقام تک جاتی ہے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ امسال پہلی بار محدود سطح پر مشاعر مقدسہ کے بعض مقامات پر تجرباتی بنیادوں پر حجاج کو سکوٹرز دیے گئے۔

تجربہ کامیاب ہونے پر آئندہ برس سکوٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا، علاوہ ازیں مشاعر میں سکوٹرز کی فراہمی کے پوائنٹس بھی بڑھائے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں