حج سیزن

گیارہ ذی الحجہ بروز پیر ایام تشریق کا پہلا دن ہو گا، اس کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

کل بروز سوموار یوم تشریق کا پہلا دن ہو گا۔ عربی زبان میں "تشريق" کا معنی ہے گوشت کے پارچے بنا کر ان کو دھوپ میں سکھانا اور عربوں کے یہاں گوشت خشک کرنے کو تشریق کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اسی مناسبت سے ان دنوں کو بھی ایام تشریق کا نام دیا گیا ہے جن کے دوران قربانی کا گوشت پارچوں میں تقسیم کر کے سکھایا جاتا ہے۔

مذکورہ ایام کو اس نام سے پکارے جانے کے حوالے سے ایک دوسرا قول یہ بھی ملتا ہے کہ قربانی کے جانور کو اس وقت تک ذبح نہیں کیا جاتا جب تک کہ سورج طلوع نہیں ہوتا۔

مشعر منى
مشعر منى

ایام تشریق قربانی کے دن کے بعد آنے والے تین روز ہوتے ہیں۔ یعنی کہ ذوالحجہ کی گیارہ، بارہ اور تیرہ تاریخ۔ تاہم بعض دیگر افراد کی جانب سے ایام تشریق کو یہ نام دینے کے سبب کے طور پر دو اقوال بیان کیے گئے ہیں:

پہلا : لوگ ان دنوں میں قربانی کا گوشت دھوپ میں سکھایا کرتے تھے اس لیے ان دنوں کو ایام تشریق کا نام دے دیا۔

دوسرا قول : چوں کہ عید کی نماز یقینا سورج کے طلوع ہونے (شروق الشمس) کے بعد ہی ادا کی جاتی ہے لہذا پہلے روز کے بعد آنے والے ان تمام دنوں کو ایام تشریق کا نام دے دیا گیا۔

قرب الہی کی کوشش
قرب الہی کی کوشش

ابن منظور نے معروف عربی لغت لسان العرب میں کہا ہے کہ " التشريق" کا معنی دھوپ میں گوشت سکھانا ہے اسی واسطے ان دنوں کو ایام تشریق کہا جاتا ہے۔ ابن اعرابی کے مطابق یہ نام اسی وجہ سے دیا گیا کہ سورج طلوع ہونے (شروق) تک قربانی کا جانور ذبح نہیں کیا جاتا۔

مگر ایام تشریق ہیں کیا؟

پہلا روز : یہ یوم ِ قرار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ نام اس لیے دیا گیا کیوں کہ اس روز حاجی منی میں قرار پکڑ کر رہتا ہے۔

دوسرا روز : یہ یوم ِ نفرِ اول کے نام سے جانا جاتا ہے اس لیے کہ اس روز حاجی کے لیے منی سے نکل جانا جائز ہوتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ غروب آفتاب سے قبل منی سے باہر نکل آئے۔ اگر اس سورج غروب ہو گیا اور حاجی منی میں ہی رہا تو اس کا نکلنا ممکن نہیں۔

تیسرا روز : یوم ِ نفرِ ثانی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مراد یہ کہ جس نے دو روز میں جلدی کر لی اس پر کوئی گناہ نہیں اور جس نے ایک روز تاخیر کر لی اس پر بھی کوئی گناہ نہیں آیا۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ حجاج کرام ایام تشریق منی میں گزارتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں