حج سیزن

یوم عرفہ کے موقع پر حجاج کے لیے بجلی کا استعمال 327 میگاواٹ رہا

کسی ایک جگہ بھی برقی ترسیل میں تعطل ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ انجینئیر عبدالسلام بن راشد القمری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی الیکٹرک کمپنی کے بہترین برقی انتظامات کے نتیجے میں یوم عرفہ کے موقع پر ایک بار بھی کسی جگہ بجلی کی ترسیل میں رخنہ یا تعطل نہیں آیا اور حجاج کرام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہی۔

سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے ' کے مطابق سعودی الیکٹریسٹی کمپنی کے مغربی سیکٹر میں جنرل سپروائزر برائے حج الیکٹریسٹی پلان انجینئیر عبدالسلام بن راشد القمری نے کہا ہے کہ بلا تعطل بجلی فراہمی کا منصوبہ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔

ان کے بقول یوم عرفہ کے موقع پر بجلی کا استعمال 327 میگاواٹ رہا ۔ مگر اس قدر لوڈ کے استعمال کے باوجود کسی بھی جگہ برقی ترسیل کے نظام میں کوئی تعطل آنا ریکارڈ نہیں کیا جاسکا۔

القمری نے اس بارے میں مزید کہا "کمپنی کی کوشش تھی کہ انتہائی اعلیٰ معیار کے حامل ترسیلی نظام کے تحت حجاج کی ضرورت کے لیے بجلی فراہم کی جائے تاکہ کہیں کوئی رکاوٹ نہ آئے، اس میں ہم کامیاب رہے ہیں۔"

انہوں نے بتایا مکہ اور مدینہ کے لیے قائم ریجنوں میں رواں سال 46 نئے منصوبے شروع کیے گئے تھے تاکہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم اعلی ترین معیار پر ممکن رہے۔ اس لیے یہ تیاری بہت کام آئی اور برقی ترسیل میں کہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، کسی ایک جگہ بھی بجلی کے جانے کی اطلاع ریکارڈ پر نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں