حج کے دوران سعودی سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر فضاوں میں موجود رہے

سکیورٹی ، لاجسٹک ، میڈیکل ایمرجنسیز میں مدد اور میڈیا کی لائیو براڈ کاسٹ میں کردار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سکیورٹی ایوی ایشن نے حج 2022 کے دوران حجاج کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داریوں کو بہ احسن انجام دیا ہے۔ اس سلسلے میں سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز فضا میں موجود رہتے ہوئے سہولتوں اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے علاوہ حفاظتی نگرانی کی ذمہ داری پوری چوکسی اور عقابی نگاہ سے نبھاتے رہے۔

اس مقصد کے لیے سکیورٹی ایوی ایشن کی کمانڈ نے ہائی ٹیک ہیلی کاپٹرز کے علاوہ بہترین مہارت کے حامل انسانی وسائل بھی بروئے کار لانے کی ایک مربوط اور منظم سٹریٹیجی تیار کی تھی۔ لاجسٹک سپورٹ میں بھی سکیورٹی ایوی ایشن نے خدمات انجام دیں۔ ان تمام امور کی انجام دہی کے لیے حج سے متعلق دیگر تمام شعبوں کے ساتھ بہتری رابطہ کاری کا اہتمام کیا گیا۔

ایام حج کے دوران سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حرمین شریفین کے علاوہ حجاج کے راستوں کی فضاوں میں بھی پرواز کرتے رہے۔ تاکہ حفاظتی ضرورتوں کے پیش نظر چہار طرف صورت حال پر نظر رکھیں، ٹریفک میں کسی خلل کو دیکھیں تو مدد کے لیے دستیاب رہیں، نیز ائیر ایمبولینسز کو الرٹ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں مدد کو پہنچیں۔

سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرکسی بھی قسم کی ہنگامی ضرورت حتیٰ کہ آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے بھی پوری چوکسی کے ساتھ ایک فضائی فائر فائٹنگ یونٹ کے طور پر تیار رہے۔ یہ ہیلی کاپٹرحج کی حفاظت پر مامور اداروں کوبھی لاجسٹک کی سہولت دییتے رہے۔ اسی طرح انہوں نے میڈیا سے متعلق سرگرمیوں میں بھی ایوی ایشن نے مختلف چینلز کو براہ راست نشریات کے لیے فوٹیج اور تصویریں بنانے کے لیے اپنی خدمات پیش کیے رکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں