خندہ پیشانی سے حجاج کی مدد کرتے بیت اللہ کے محافظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

رواں سال حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت میں حصہ لینے والے سکیورٹی اہلکاروں نے حجاج کی مدد اور خدمت کی حیرت انگیز مثالیں قائم کی ہیں۔ امن وامان برقرار رکھنے کے ذمہ دار اہلکاروں نے جہاں بیت اللہ کی زیارت کے لیے آنے والے مہمانوں کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں پوری کیں وہیں انہوں نے حجاج کام کی ہرممکن مدد اور رہ نمائی بھی جاری رکھی۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ نے حج کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے والے اہلکاروں کی کچھ تصاویر حاصل کی ہیں۔ ان تصاویر میں سکیورٹی عملے کو حجاج کرام کی خدمت کے انسانی جذبے سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے۔

شدید دھوپ اور گرمی اورحجاج کرام کی بڑی تعداد کے ایک جگہ جمع ہونے کے باوجود سکیورٹی عملے نے کسی طرح کی ناگواری کا اظہار نہیں کیا۔ مختلف ملکوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی ان کی زبانوں میں رہ نمائی کی اور جہاں ضرورت پڑی خندہ پیشانی سے ان کی مدد کی۔

ایک تصویر میں ایک سیکیورٹی اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے جو حجاج کرام کے سروں پر پانی کی پھوار کرکے انہیں شدید گرمی میں ٹھنڈک پہنچا رہا ہے۔ ایک اور اہلکار کو ایک بزرگ حاجی کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں