’حج کا ویزہ نہ ملا تو کھانا پینا چھوڑ دیا،صرف دعائیں مانگتی تھی‘

فریضہ حج کی ادائی کا دیرینہ خواب پورا کرنے والی الجزائری حاجن کے تاثرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر نے الجزائرسے تعلق رکھنے والی ایک حاجن کی کہانی شائع کی ہے۔ خاتون نے اس سال حج کے سفر کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا حج مشکل دکھائی دے رہا تھا۔ ایسے لگتا تھا کہ میرا حج کا طریقہ کارمکمل نہیں ہوسکے گا۔

الجزائری خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر اور بیٹے نے ویزا حاصل کرلیا تھا مگرمُجھے ویزہ نہیں ملا تھا۔ میں کھانا پینا تک ترک کردیا تھا اور حج کے ویزے کے حصول کے لیے اپنے اللہ سے دعائیں مانگتی تھی۔ جیسے ہی میری امید ختم ہوئی تو اچانک اللہ نے میری دعا قبول کرلی۔

اتوار کوحجاج کرام نے ایام تشریق کے مناسک اورعبادات شروع کی ہیں۔ گذشتہ روز بھی حجاج کی طرف سے قربانی کا سلسلہ جاری رہا۔ جب کہ حجاج کرام تینوں جمروں میں رمی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آج سوموار کو غروب آفتاب سے قبل حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منیٰ سے نکل جائیں گے۔

درایں اثنا سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی صحت اطمینان بخش ہے۔ حجاج میں ابھی تک کوئی وبائی کیس سامنے نہیں آیا۔ رواں حج سیزن کے دوران 78 ہزار عامین نے صحت کی خدمات سے استفادہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں