.

تُرکیہ کے صدرکی کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو پیر کے روز ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے فون پر عید الاضحیٰ اور حج سیزن کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کی طرف سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق ولی عہد نے اس موقع پر ترک صدر کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا اور انہوں نے اس موقع کو دونوں ملکوں، دو برادر اقوام اور عوام کی اسلامی قوم کی خیر وبھلائی کے لیے دعاکی۔

صدر ایروآن نے سعودی حکومت کی طرف سے حجاج کرام کو دی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے ولی عہد کو حج سیزن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہ نماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں