اس سال کے حج کے منصوبے میں متعلقہ حکام کی تنظیمی منصوبہ بندی اور تکمیلی کوششوں کے جلو میں عظیم الشان مسجد اور اس کے صحن حجاج کرام سے الوداعی طواف [طواف وداع] کے لیے حجاج سے بھر گئے گئے۔ حجاج کرام سورج ڈھلنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہو ئے اورکل تین بجے تک طواف وداع میں مشغول رہے۔ قبل ازیں حجاج نے رمی جمرات کیا۔
"العربیہ ڈاٹ نیٹ" ویب سائٹ نے بیت اللہ کے ارد گرد جمع ہونے والے زائرین اور حجاج کرام کے طواف وداع کی براہ راست کوریج کی۔صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حج کے موقعے پر حجاج کی آسانی اور سہولت کی خاطر غیرمعمولی اقدامات کیے تھے۔ مسجد حرام میں سول سیکیورٹی کے اہلکاروں کی تعینات کے ساتھ ساتھ ھجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 500 رضا کاروں پر مشتمل اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔