.

مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام میں 98.5 ملین سے زیادہ کھانے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت تجارت نے اس سال 1443ھ کے حج سیزن کے دوران سپلائی پلان کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ پلان کے تحت حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی تمام اشیاء اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراونی اور ان تک آسانی کے ساتھ ان کی رسائی کو یقینی بنایا گیا۔

وزارت تجارت بتایا کہ اس نے حج سیزن کے دوران مقدس مقامات پر 98.5 ملین سے زیادہ کھانوں اور کیٹرنگ کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اشیائے خوردونوش کی فراہمی 394 مختلف آؤٹ لیٹس کے ذریعے کی گئی جو تجارتی سہولیات، ریفریجریٹڈ ٹرک، موبائل کاروں، کیٹرنگ کاروں اور دیگر گاڑٰوں کے ذریعے کی گئی۔

وزارت تجارت تجارت نے بتایا کہ مشاعر مقدسہ اور مکہ معظمہ میں حجاج کرام کے ٹھکانوں میں کھانے پینے کی وافر اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔ حج سیزن میں 32 ملین سے زیادہ روٹیاں، 31 ملین سے زیادہ ٹھنڈے پانی کے بوتلیں، ، 24.8 ملین جوس پیکٹ، ریفریشمنٹس اوردودھ کے پیکٹ تقسیم کئےگئے جب کہ مشاعرمیں حجاج کو تقسیم کردہ ریڈی میڈ کھانوں کی تعداد6.8 ملین تک پہنچ گئی جب کہ 3 ملین سے زیادہ آئس کریم پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

وزارت تجارت کی نگران ٹیموں مقدس مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے آؤٹ لیٹس کے اپنے فیلڈ ٹور جاری رکھےتاکہ سپلائی کی فراوانی اور تجارتی خلاف ورزیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں