وزیر صحت کا ریٹائرڈ خاتون ڈاکٹر کو’رضا کاروں کی ماں‘ کا لقب کیوں دیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل حج کے موسم میں عازمین کی خدمت کے لیے صحت کی دیکھ بھال میں کام کرنے والی رضاکار ٹیموں کا معائنہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

الجلاجل نے ایک 65 سالہ خاتون رضاکار ڈاکٹر کو "رضاکاروں کی ماں" کا خطاب دیا جس نے کام سے ریٹائرمنٹ کے باوجود حجاج کی طبی دیکھ بھال جاری رکھی ہے۔

Advertisement

وزیر صحت سے بات کرتےہوئے اتوار کے روز رضاکارخاتون ڈاکٹر نے کہا کہ "ریٹائرمنٹ صرف دفتر کے لیے ہے نہ کہ حاجیوں کی خدمت کے لیے" ۔ اس پر وزیر صحت نے ریٹائرڈ خاتون ڈاکٹر کی حجاج کی خدمت اور ان کی صحت کی دیکھ بھال میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ میں 41 سالہ رضاکار سے ملا اور میں نے سمجھا کہ اس سے زیادہ عمر کی خواتین رضا کار کم ہی ہوسکتی ہیں مگر مجھے حیرت ہوئی جب میں 65 سالہ ایک ریٹائرڈ خاتون ڈاکٹر سے ملا جوحجاج کرام کے لیے رضا کارانہ خدمات انجام دے رہی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں