حج سیزن

’’ حج کے لئے ترتیب دیا گیا صحت پلان کامیاب رہا کوئی وبائی مرض ریکارڈ پر نہیں آیا‘‘

مجموعی طور پر حج سیزن میں ایک لاکھ 30 ہزار حجاج کو طبی خدمات فراہم کی گئیں: وزیر صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان الجلاجل نے امور صحت کے حوالے سے کامیاب حج آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حج سیزن کے دوران کسی قسم کا کوئی وبائی مرض ریکارڈ پر نہیں آیا‘۔

منیٰ جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ’امسال حج 2022 میں کسی قسم کے وبائی وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ مجموعی طور پر حجاج کی صحت بہتر رہی‘۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے مثالی تعاون ورہنمائی حاصل رہی۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ ’امور صحت کے حوالے سے ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے 330 سے زائد صحت اداروں کی خدمات فراہم کی گئی‘۔
ضیوف الرحمان کو صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مشاعر مقدسہ اور مشاعر ٹرین کے علاوہ حرمین ٹرین اسٹیشنز پر بھی صحت یونٹس کو تعینات کیا گیا۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’حج سیزن میں اب تک ایک لاکھ 30 ہزار حجاج کو صحت خدمات فراہم کی گئی۔ امراض قلب میں مبتلا 10 افراد کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ 187 مریضوں کی اینجوپلاسٹی اور 447 کو ڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کی گئی۔ آن لائن کلینکس کے ذریعے دوہزار سے زائد افراد نے استفادہ کیا‘۔

ادارہ صحت سے منسلک 25 ہزار طبی اہلکاروں اور دوہزار سے زائد طبی رضاکار مکہ مکرمہ ، مشاعر مقدسہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کی خدمت پر مامور رہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ ’حج سیزن کے دوران ہلال الاحمر کے یونٹس کی خدمات بھی مثالی رہی۔ ہلال الاحمر کے فضائی ایمبولینس اور گراونڈ یونٹس کے ذریعے ضرورت مند حجاج وزائرین کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہلال الاحمر کے فضائی یونٹ کے ذریعے 17 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی‘۔

کرونا وائرس کے حوالے سے وزیر حج کا کہنا تھا کہ ’مشاعر مقدسہ میں کرونا وائرس کے صرف 38 کیسز ریکارڈ کیے گئے جنہیں مکمل طور پر مقررہ ضوابط کے تحت صحت خدمات فراہم کی گئیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں