جدید ٹیکنالوجی نے حج 2022 کے دوران بہت آسانیاں پیدا کیں: سعودی وزارت حج
وزارت حج و عمرہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حج سیزن 1443 ہجری (2022) بہت سہولت اور کامیابی ممکن ہوا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کے مطابق حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حجاج کے لیے بڑی آسانیاں رہیں اور دس لاکھ حجاج کے لیے یہ جدید 'ایپس' بروئے کار رہے۔
وزارت حج نے اس جانب بھی متوجہ کیا کہ اس کامیابی میں ان بے پناہ کوششوں اور مربوط منصوبوں کا بھی دخل رہا جو وزارت حج کی طرف سے سامنے لائے گئے۔ اس سلسلے میں وزارت نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک ٹریک اور عمرہ ایپلیکیشن ایسی 'ایپس' متعارف کرائیں اور مملکت کے اندر سے حجاج کی آن لائن رجسٹریشن بھی غیر معمولی سہولت کا ذریعہ بنی۔
اسی طرح وزارت حج نے بتایا ہے کہ مغربی ممالک ، امریکا اور آسٹریلیا سے الیکٹرانک رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ان ممالک کے حاجیوں کے اخراجات میں بھی واضح کمی ہوئی۔
وزارت اس سے پہلے ہی حجاج کے لیے سمارٹ کارڈ کا استعمال کو وسعت دے چکی تھی۔ یہ سمارٹ کارڈ حجاج کی شناخت کا بھی موثر ذریعہ بنا اور انہیں رہنمائی دینے کا بھی۔ نتیجتا مقدس شہروں میں رہائش گاہوں کے حوالے سے بھی یہ 'سمارٹ کارڈ' مفید رہے۔
اسی طرح 'سمارٹ حج ایپ'، 'آرگنائزرز ایپ' اور 'ورکرز ایپ' کی وجہ سے حج کی ادائیگی اور انتظامات کے حوالے سے بہت آسانی رہی۔ مزید یہ کہ وزارت حج نے میڈیا کے استعمال اور حجاج کے لیے آگاہی کے امور کی انجام دہی کو بہت مفید پایا۔ اسی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت حجاج کے لیے 14 زبانوں میں رہنمائی کا اہتمام کیا گیا۔
-
حجاج کی خدمت کرنے والے سعودی نرسنگ طلبا کیا کہتے ہیں؟
نرسنگ اور فرسٹ ایڈ کے شعبے میں کام کرنے والے سیکڑوں طلبا اور طالبات ہر سال حج کے موسم میں حاجیوں کی خدمت کے لیے آتے ہیں۔اس حوالے سے نرسنگ کے شعبے میں ... حج -
’ٹائم لیپس‘ ویڈیو میں حجاج کی رمی جمرات کا منظر:ویڈیو
منگل کے روز سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے حجاج کرام کی ہموار نقل و حرکت کی’ٹائم لیپس‘ ٹٰیکنالوجی کی مدد سے تیار کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں حجام کرام ... حج -
مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام میں 98.5 ملین سے زیادہ کھانے
سعودی عرب میں وزارت تجارت نے اس سال 1443ھ کے حج سیزن کے دوران سپلائی پلان کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ پلان کے تحت حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی تمام ... حج