حج سیزن

وطن واپس لوٹنے والے حجاج کے لئے خادم حرمین شریفین کے تحائف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مملکت کی شمالی سرحد پر عرعر گذرگاہ سے واپس اپنے وطن لوٹنے والے حجاج کرام میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے عرعر گذرگاہ پر عراقی حجاج کرام میں حرمین شریفین تحائف تقسیم کیے جن میں شاہ فہد کمپلیکس کی جانب سے طبع کردہ قرآن مجید کا تحفہ اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

Advertisement
حجاج کے لئے تحائف

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت فریضہ حج کی ادائی مکمل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے حجاج کرام میں قرآن پاک اور دیگر تحائف تقسیم کرتی ہے۔ یہ تحائف خادم حرمین شریفین کی جانب سے مسلمانوں کے لیے جذبہ خیر سگالی کی عکاسی کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں