حجاج کے لیے جدہ ایئرپورٹ تا مسجد حرام مفت شٹل سروس کا اعلان

ہر دو گھنٹے بعد گاڑیاں چلیں گی، ایئرپورٹ پر احرام باندھ کر اپنی شہریت اور پاسپورٹ د کھانا ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ نے حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے بغیر کرائے کے شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ یہ مفت شٹل سروس جدہ سے مسجد حرام کے درمیان چلے گی۔ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک سے حجاج کرام اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ہوائی اڈے نے "ٹوئٹر" پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے نشاندہی کی کہ اس سروس کے لیے احرام کا لباس پہننا اور شہری کی قومی شناخت ظاہر کرنا، پاسپورٹ دکھانا بھی ضرور ی ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کا ایریا کدی سٹیشن کی طرف فش ٹینگ کے ساتھ والی پہلی منزل سے لیکر کنگ عبد العزیز انڈومنٹ سٹاپ تک ہے۔

Advertisement

ایئرپورٹ سے مسجد حرام تک شٹل سروس صبح 10 بجے سے شام 11 بجے تک ہر دو گھنٹے پر چلے گی ۔ رات 12 بجے سے صبح 12 بجے تک مسجد حرام سے ایئرپورٹ تک ہر دو گھنٹے بعد سروس مہیا کی جائے گی۔حجاج کو یہ سہولت حج 2023 سے ملنا شروع ہو جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں