سعودی فرمانروا کا فلسطینی شہداء، اسیران کے خاندانوں سے 1000 حاجیوں کی میزبانی کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے آج ہفتے کو ، اس سال حج کی ادائی کے لیے فلسطینی شہداء، اسیران اور زخمیوں کے خاندانوں سے ایک ہزار حاجیوں کی میزبانی کا حکم جاری کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پروگرام کے نگران، وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکم باور کراتا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام ، فلسطینی شہداء ، اسیران اور زخمیوں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور مسلسل مدد پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالعزیز آل سعود کے ہاتھوں مملکت کے قیام کے بعد سے یہ روایت جاری ہے۔

اس پروگرام کے تحت آنے والے حجاج کو قیام و طعام اور عبادت کی ادائیگی کے سلسلے میں مکمل اعلی درجے کی مراعات فراہم کی جائیں گی۔

مہمانوں کو اپنے ملک سے سعودی عرب اور حج کی ادائیگی کے بعد واپسی تک تمام سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس علاوہ مسجد نبوی اور تاریخی مقامات کا دورہ، ائمہ حرمین شریفین سے ملاقات بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں