سعودی عرب میں بھارتی عازمین حج کو ہنگامی طبی خدمات کے لئے رسپانس پلس سروس فراہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانے نے اس سال حج کرنے والی ہندوستانی برادری کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے رسپانس پلس سعودی عرب کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا۔

نئے معاہدے کے مطابق ریسپانس پلس سعودی عرب حج کے موسم میں طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے، ہندوستانی سفارت خانے کو 8 جدید اور مکمل طور پر لیس ایمبولینسیں مختص کرے گا۔

ایمبولینسوں کو مکہ اور مدینہ کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا، جو 3 ماہ تک خدمات فراہم کرتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی ریسپانس پلس کمپنی نے جون کے پہلے ہفتے میں مکہ مکرمہ میں ہندوستانی مشن کے دفتر میں اپنا ایمبولینس بیڑا تعینات کر کے اس معاہدے پر باضابطہ طور پر عمل درآمد شروع کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں