حج سیزن

سوڈانی عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ بندرگاہ پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر سوڈان سے آنے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے۔

وزارت اسلامی امور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ جدہ میں مساجد کی انتظامیہ نے متعدد آگاہی اور رہنمائی کتابچے تقسیم کیے ہیں جو سوڈان سے آنے والے عازمین کو عبادات اور حج کے مناسک ادا کرنے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

وزارت اسلامی امور نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے آنے والے بیت اللہ شریف کے زائرین میں 2 لاکھ 13 ہزار اور 558 دعوتی پمفلٹ تقسیم کیے ہیں۔ حجاج کرام کی آمد کے آغاز سے ہی وزارت اسلامی امور کی جانب سے اعتدال پر مبنی اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں