مکہ مکرمہ میں جعلی غیرمجاز حج پیکیج فروخت کرنے کی پاداش میں تین غیر ملکی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج پیکیج اور جعلی حج کڑے فروخت کرنے والے تین مصری شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

تینوں وزٹ ویزے پر مملکت آئے ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہوٹل بکنگ کی مارکیٹنگ بھی کر رہے تھے۔

اخبار ’’عاجل‘‘ کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے بتایا کہ ’گرفتار شدگان کے قبضے سے نقدی برآمد ہوئی۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

مکہ پولیس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ’ وہ حج قوانین و ضوابط کی پابندی کرتے رہیں اور سستے فرضی حج پیکیج کے جھانسے میں نہ آئیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں