حاجیوں کی خدمت کے لیے 2300 ایمرجنسی رضاکار تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تئیس سو سے زیادہ مرد اور خواتین رضاکار اس سال حج کے سیزن کے دوران، مقدس دارالحکومت مکہ، منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور مدینہ میں عازمین کے لیے ہنگامی خدمات فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

چھ سو سے زیادہ رضاکاروں نے الجوف کے علاقے میں الحدیثہ زمینی بندرگاہ، نجران کے علاقے میں الودیعہ بندرگاہ اور شمالی سرحدی علاقے میں جدید عرعر بندرگاہ پر خدمات انجام دیں۔مسجد نبوی میں 700 سے زیادہ رضاکار زائرین کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

حجاج کی خدمت کے لیےصحت، انسانی ہمدردی اور توسیعی شعبوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی تعداد 300 سے زائد ہے۔

مرد اور خواتین رضاکار مسجد حرام ، مسجد نبویﷺ اور دیگر مقدس مقامات پر ہنگامی اور انسانی امداد کی ٹیموں کے ہمراہ چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں، جو حاجیوں کی آمد کے مطابق کئی مقامات پر تقسیم کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں