حج 1444

سعودی عرب میں 13 لاکھ 40 ہزار عازمین حج کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی عمومی نظامت برائے پاسپورٹس کے مطابق پیر کی رات تک 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین حج بری، بحری اور فضائی فاصلوں کو عبور کرتے ہوئے مملکت پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' نے ڈائریکٹوریٹ کے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ ہوائی جہازوں کے ذریعے مملکت پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی راستوں سے 57 ہزار 463 عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ چار ہزار 648 افراد بحری سفر مکمل کر کے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

سعودی عرب میں مناسک حج کا سلسلہ 26 جون سے شروع ہو گا۔ سعودی حکومت کے اندازے کے مطابق رواں سال 26 لاکھ افراد حج کے مناسک ادا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں