حج آپریشنل پلان کی تیاری، 10 ہزار پوائنٹس پر‘وائی فائی‘ ڈیوائسز نصب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے محکمہ مواصلات اور ٹیکنالوجی کمیشن نے اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے لیےاپنے آپریشنل پلان کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ رواں سال کے پلان میں عازمین کو انٹرنیٹ تک رسائی کی زیادہ اور معیاری سہولت فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

محکمہ مواصلات اور ٹیلی کام کی طرف سے تیار کردہ حج آپریشنل پلان کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان اور مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر،ٹیلی کام اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینیر عبداللہ بن عامر السواحہ کی طرف سے مکمل حمایت اور سرپرستی فراہم کی گئی ہے۔

سعودی ٹیلی کام کمیشن کے گورنر ڈاکٹر محمد بن سعود التمیمی نے مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والے اداروں کی سائٹس کے معائنے کے دوران اس سال کے لیے اس شعبے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال حجاج کرام کی تعداد کرونا وبا سے قبل کے دور کے برابر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حج کے دوران انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں 6000 سے زیادہ کمیونیکیشن ٹاورز نصب کیے گئے ہیں۔ ففتھ جنریشن انٹرنیٹ سروس کے ٹاورز کی تعداد میں 1205 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی تعداد 2,900 تک پہنچ گئی ہے۔ مکہ، مدینہ اور مقدس مقامات پر 10,500 سے زائد وائی فائی ایکسس پوائنٹس تیار کیے گئے ہیں۔ وائی فائی پوانٹس میں 118 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

التمیمی نے اس بات پر زور دیا کہ کمیشن مملکت میں مواصلات اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے ریگولیٹر کی حیثیت سے ٹیکنالوجی کی خدمات کو آسان بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہا ہے۔ حج کے سیزن میں عازمین کو بلا تعطل تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی بنانے کے لیے سعودی عرب کی دانش مند قیادت کی طرف سے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں