حج سیزن

ایثار و قربانی کی مثال قائم، سعودی گارڈ نے کیسے نابینا خاتون کو طواف کرانے میں مدد کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہو چکا ہے۔ آج لاکھوں حجاج کرام میدان عرفات جارہے ہیں۔ اس دوران سعودی گارڈز دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کی نہ صرف حفاظت کر رہے ہیں بلکہ مختلف انداز میں ان کی مدد کرکے انسانی ہمدردی کی بہترین مثالیں قائم کر رہے ہیں۔ اسی حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے لوگوں کے دل موہ لیے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سعودی سکیورٹی اہلکار کس طرح ایک نابینا خاتون کو طواف کرانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی اس ویڈیو نے سعودی عرب اور پوری دنیا میں دیکھنے والوں کو متاثر کیا اور وہ اس سکیورٹی گارڈ کے ایثار و قربانی کے اس عمل کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی اہلکار نابینا خاتون سے انتہائی شفقت اور نرمی سے گفتگو کر رہا ہے اور اس خاتون نے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکار کی وردی کو پکڑا ہوا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اس منظر میں نظر آنے والے سکیورٹی اہلکارکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اللہ کے گھر آنے والوں کی بہترین خدمت کرکے سعودی سکیورٹی والے شاندار مثالیں قائم کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں