حج سیزن

حجاج کرام میں صحت عامہ کے لیے خطرہ بننے والی کوئی وبا نہیں دیکھی گئی: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی وزارت صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آنے والے حجاج کرام کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے اور ان میں کوئی وبائی بیماری یا صحت عامہ کے لیے خطرہ بننے والی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔ ڈاکٹر محمد العبد نے عازمین حج سے اپیل کی کہ گرمی سے بچاؤ کے لیے دھوپ میں نکلنے سے بچا جائے۔ حجاج کرام زیادہ مقدار میں پانی پی کر جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچائیں۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے منعقد کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر العبد نے کہا ان کی وزارت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عازمین حج کے آرام کے لیے مختلف جہتوں پر کام کر رہی ہے۔ لوگوں کی صحت کے حوالے سے منصوبوں پر عمل کے لے 32 ہزار ارکان کام کر رہے ہیں۔ اس سال حج کے دوران 14 مقامات سے حجاج کی آمد سے ہی ان کی صحت کے حوالے سے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے سعودی عرب پہنچتے ہی ان کی صحت کی جانچ شروع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد ان کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کا نیٹ ورک 140 مراکز صحت تک پھیلا ہوا ہے۔ ان مراکز میں 32 ہسپتال بھی شامل ہیں جن میں سے 3 فیلڈ ہسپتال ہیں۔ ان ہسپتالوں میں 6 ہزار 132 بستروں کی گنجائش ہے جن میں سے 761 بیڈ انتہائی نگہداشت کے یونٹس کے ہیں۔ 222 بیڈز کو گرمی سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

16 مقامات پر 190 ایمبولینسز موجود ہیں۔ خاص طور پر منیٰ کے جمرات پل پر ایمرجنسی میڈیکل سنٹر میں ایمبولینسز کی بڑی تعداد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ دیگر اداروں کی جانب سے پیش کی گئی سہولتوں کو بھی مد نظر رکھیں تو حجاج کرام کی خدمت کے لیے موجود ایمبولینسز کی تعدا 247 تک پہنچ جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے افراد بھی عازمین کی خدمت پر مامور ہیں۔ یہ افراد بندرگاہوں پر خوراک، ادویات اور آلات کا معائنہ کر رہے ہیں۔ لگ بھگ 3 ہزار مرتبہ معائنہ کے لیے دورے کیے جا چکے ہیں۔ وزارت صحت نے اب تک 81 ہزار عازمین حج کو خدمات فراہم کی ہے۔ 23 افراد کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی، 168 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن اور 460 ڈائیلاسز آپریشن کیے گئے ہیں۔ ورچوئل ہسپتال نے بھی 900 عازمین کو خدمات فراہم کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں