مسجد نمرہ کو سوا لاکھ میٹر بیش قیمت قالینوں سے سجا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد نے میدان عرفات میں موجود مسجد نمرہ کو حج کےموقعے پر جدید سہولیات سےآراستہ کیا ہے۔ مسجد کے ہال میں ایک لاکھ 25 ہزار میٹرجگہ پر نئے لگژری قالین بچھائے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خصوصیات کے حامل یہ قالین دنیا کے مہنگے قالینوں میں شمار ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسجد نمرہ سے متصل بیت الخلا کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ حج کے موقعے پر ایک ہزار ٹوائلٹس تیار کیے گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ان سہولیات کی فراہمی کا مقصد عازمین کو مناسک حج کی ادائی کے دوران آرام اور سکون مہیا کرنا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے مسجد نمرہ کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا ایک پیکیج جاری کیا ہے ، جس میں ایئر کنڈیشنگ اور ایئر پیوریفیکیشن سسٹم بھی شامل ہے جو 100 صد خالص ہوا پیدا کرتا ہے، ہوا کو میکانکی طور پر نکالا جاتا ہے تاکہ تازہ ہوا ایک گھنٹے میں دو بار داخل ہو۔

مسجد نمرہ

مسجد نمرہ میں مانیٹرنگ کیمرے اور انٹرایکٹو اسکرینیں نصب کی گئی ہیں جن میں حجاج کی دلچسپی کے لیے مختلف عالمی زبانوں میں رہ نما ہدایات چلائی جاتی ہیں۔ مسجد نمرہ میں زائرین کو "وائی فائی" کی مفت سروس فراہم کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں