حج 1444

میدان عرفات میں حجاج کرام کے ہمراہ آئے ننھے بچے کا جوش و خروش دیدنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں حج کی ادائی کے لیے آج لاکھوں مسلمان میدان عرفات میں موجود ہیں۔ جہاں وہ شام تک قیام کریں گے۔ بہت سے والدین کے ہمراہ ننھے بچے بھی ہیں۔

آج میدان عرفات میں حجاج کرام کے ہمراہ آئے ننھے منے بچوں کا شوق اور خوشی دیدنی ہے۔ عرفات کے رستوں پر، حاجیوں کے کیمپوں کے قریب، بچے گاڑیوں پر سوار اور بعض اپنے والدین کے کندھوں پر سوار ہو کر اس ایمان پرور فضا میں بے پناہ خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کرتے نظر آئے۔

سفید احرام میں لپٹے ننھے بچے اکثر مقامات پر اپنے اہل خانہ اور والدین کے ہمراہ مناسک حج ادا کرتے بھی نظر آتے ہیں جو بے حد خوبصورت نظارہ ہوتا ہے۔

عبادت ، دعا ، مناجات اور تلبیہ کی صداؤں سے بھرپور فضا اور ان مناظر کی یاد ان کے ذہنوں میں تا دیر قائم رہے گی۔

تصور کیجیے وہ منظر کہ جب ایک چھوٹی بچی نور، جو عربی نہیں بول سکتی ، اپنے والد کے پیچھے چلتے ہوئے اپنی باریک آواز میں دہراتی ہے، "لبيك اللهم لبيك.. لبيك لا شريك لبيك" یقینا ، اس کی معصوم آنکھوں ، اور یادوں میں یہ لمحات ہمیشہ نقش رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں