حج 1444

سعودی سول ڈیفنس کی طرف سے منیٰ میں جمرات پُل پر فول پروف انتظامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے جمرات کے پل کے تمام حصوں اور ارد گرد کے چوکوں میں اللہ کے مہمانوں کے استقبال اور جمرات پر کنکرباری کے دوران انسانی خدمات کی فراہمی کے لیے تیاریوں کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔

سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ حج کے ایام میں اس کی پہلی ترجیح عازمین کی حفاظت اور سلامتی ہے اور اس مقصد کے لیے غیرجمرات کے مقام سمیت تمام مشاعر میں غیر مسبوق انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ جنرل نے پل کی راہداریوں میں تعینات ٹیموں اور یونٹوں کے ساتھ اپنی تیاریوں کی تکمیل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمرات پل کے مرکزی داخلی راستوں پر،ایام التشریق کے دوران افرادی قوت اور تکنیکی آلات کی مدد اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی سے حجاج کرام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے حجاج کرام سےکہا ہے کہ وہ المشاعر ٹرین میں سوار ہونے اور اترنے کے دوران حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، ہجوم سے بچیں، زیادہ وزنی سامان نہ لے جائیں، سفرکے لیے مخصوص تاریخوں پر عمل کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں