حج سیزن

ٹانگ سے معذور حاجی دوسرے معذور ساتھی کی وہیل چیئر جبل رحمت پر لے جا رہا ہے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حج کے موقع پر سعودی سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے عازمین کی خدمت اور مدارات کے واقعات سوشل میڈیا کی زینت بننے رہتے ہیں۔

تاہم حج کے موقع پر گذشتہ روز سے ایک کلپ بہت زیادہ وائرل ہوا ہے جس میں مصنوعی ٹانگ والا ایک نیم معذور نامعلوم حاجی وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے معذور حاجی کو جبل رحمت پر چڑھنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

قربانی اور انسان دوستی کے اس منفرد منظر کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔ صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے تبصروں میں مصنوعی ٹانگ والے حاجی کو اپنی ہی طرح کے مگر چلنے سے معذور ساتھی حاجی کی مدد پر بہت زیادہ داد وتحسین پیش کر رہے ہیں۔ ان کے لئے دعائیں دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ حجاج کے قافلے منگل اور بدھ کی درمیانی شب فجر کے بعد سے منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جہاں حجاج کرام مکہ مکرمہ کے قریب منیٰ کے مقام پر شیطان کو کنکریاں مارنے کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں یہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہے۔ رمی جمرات کے بعد حج کے مناسک آخری مرحلے میں داخل ہو جاتے ہیں۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق ’رواں برس 150 سے زائد ممالک کے 18 لاکھ 45 ہزار 45 عازمین نے حج ادا کیا ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں