طواف وداع کے موقعے پر مسجد حرام میں حجاج کے استقبال کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے طواف وداع کے موقعے پر حجاج کرام کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس بار بھی ایام تشریق کے دوسرے دن بروز جمعہ کو طواف وداع اور مسجد حرام میں جمعۃ المبارک کی نماز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ اپنے ملکوں میں پہلے واپس جانے والے حجاج کرام نے آج جمعہ کو طواف وداع کی سعادت حاصل کی۔ اس موقعے پر حجاج کرام کے لیے غیر معمولی خدمات کا انتظام کیا گیا تھا۔

حجاج کرام مکہ کو الوداع کہہ رہے ہیں
حجاج کرام مکہ کو الوداع کہہ رہے ہیں

صدارت عامہ کے ترجمان ہانی حیدر نے بتایا کہ ادارے نے حجاج کی آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک کی ادائی کی خاطر حرم مکی میں فیلڈ، ایڈمنسٹریشن، مشاورتی، تحفظ، تکنیکی اور انجینئرنگ پلان کے تحت کئی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حجاج کرام کی مسجد حرام میں آمد کے لیے داخلی دروازے مختص کیے گئے ہیں۔ اندر داخل ہونے کے بعد تمام حجاج کو رہ نما ہدایات دی جاتی ہیں اور ھجوم سے بچنے کے لیے حاجیوں کو مسجد کے تمام حصوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

خدمات کی سطح بڑھا دی گئی

ھانی حیدر نے مزید کہا کہ صدارت عامہ نے مسجد حرام میں برقی نظام کی سطح کو بڑھاتے ہوئے 20 سے زیادہ درمیانے وولٹیج کے الیکٹریکل فیڈرز والے پانچ الیکٹریکل اسٹیشن قائم کیے ہیں۔

حج کو الوداع کہنے کے مناظر
حج کو الوداع کہنے کے مناظر

انہیں تین مقامات پر لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برقی نظام کو فعال رکھنے کے لیے 13 سب اسٹیشنز قائم کیےگئے ہیں جن میں 40 الیکٹریکل ٹرانفارمر نصب ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد حرام میں چوبیس گھنٹے بجلی کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے 1,500 سے زیادہ برقی پینل نصب ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "امور حرمین نے " نے مسجد حرام میں صوتی نظام کو فعال رکھنے کے لیے تجربہ کار اور جدید سہولیات سے آراستہ ٹیم تشکیل دی ہے جو مسجد کے اندر موجود لاؤڈ اسپیکروں اور بیرونی اسپیکروں میں آواز کوبرقرار رکھنے کے عمل کی نگرانی کرتی ہے۔

خواتین سیکشنز میں خدمات

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ مسجد حرام میں خواتین کے سیکشنز میں بھی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ معذور افراد کے لیے قلم القاری، بریل کاپیاں، زمزم ، مطاف، مساعی اور نماز کے ہالوں میں صحت کی رضاکارانہ خدمات اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

فوٹو گرافی عبدالمحسن الحربی
فوٹو گرافی عبدالمحسن الحربی
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں