حج 1444

حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں: پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے مملکت کی مختلف بین الاقوامی ہوائی، زمینی اور سمندری گذرگاہوں پر حج سیزن کے لیے حجاج کی ان کے ملکوں میں روانگی کے طریقہ کار کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ ایک بیان میں بتایا کہ ادارے نے حجاج کرام کی واپسی کے مرحلے پرعمل درآمد کے لیے اپنی انسانی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجیز کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا۔حجاج کرام کی جلد وطن واپسی کے لیے جدید سکیورٹی سسٹمزتیار کیاگیا ہے اور حجاج کی بہ حفاظت وطن واپسی کے لیے جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

سعودیع رب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے حج کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی میں سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے حج کے موقعے پر مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے جس سے حجاج کرام کے فریضہ حج کی ادائی میں مدد ملی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں