"سعودی ہال ویز" جہاں ایک لاکھ سات ہزار حجاج کرام طواف وداع کرتے ہیں

مسجد حرام کی توسیع کے حصے کے طور پر تیار کردہ ہال ویز نے مسجد حرام میں نمازیوں کی گنجائش میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ چار منزلہ ہال ویز میں ایک ہی وقت میں ہزاروں افراد نماز ادا کر سکتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خانہ کعبہ کے طواف کے لیے صحن مطاف کو توسیع دے کر اسے مزید وسعت دی گئی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مطاف میں ’سعودی ہال ویز‘ کا اضافہ کیا ہے۔ اس سال پہلی بار حجاج کرام سعودی ہال ویز سے خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔

ان ہال ویز کا رقبہ 210 ہزار مربع میٹر ہے۔ اس میں 287 ہزار نمازی اور 107 ہزار حاجی فی گھنٹہ طواف کر سکتے ہیں۔ سعودی دالان 4 منزلوں پر مشتمل ہے۔ پہلی منزل مطاف کے فرش کی سطح کے برابر ہے۔ زیریں منزل، پہلی منزل اور "میز نائن" منزل ہال ویز کا حصہ ہیں۔

سعودی ہال ویز مسجد حرام کی مغربی جانب سے پھیلا ہوا ہے۔ اسی مقام پر شاہ فہد بن عبدالعزیز مرحوم کی منظوری سے تیار ہونے والا سعودی پورٹیکو بھی موجود ہے۔ اس توسیع میں 1500 ستون تیار کیے گئے ہیں اور ہال ویز کی چھت پر متعدد گنبد بھی تیار کیے گئے ہیں۔

شاہ فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے دور میں مسجد حرام کے اس حصے کا رقبہ تقریباً تین لاکھ 65 ہزار مربع میٹر ہو گیا تھا جس میں اور تقریباً 10 لاکھ نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ شاہ فہد کےدور میں کی گئی توسیع میں ایک نیا دروازہ شامل کیا گیا جسے’شاہ فہد باب‘ کا نام دیا گیا تھا۔

سعودی کوریڈور کا رقبہ شمالی جانب سے ایک نئے اضافے کے ساتھ پھیلا ہوا ہے جو کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے دور میں شروع ہوا تھا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں مکمل ہوا۔ اس کوریڈور کی تکمیل کے بعد مسجد حرام میں تقریباً 20 لاکھ نمازیوں کی گنجائش بن گئی اور مسجد کا رقبہ تقریباً 10 لاکھ مربع میٹر تک بن چکا ہے۔

سعودی کوریڈور پر شاہ سعود کے دور حکومت میں سال 1375ھ بہ مطابق 1955ء میں کام شروع ہوا۔ ان کا شروع کردہ منصوبہ 1396ھ بہ مطابق 1976ء میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس کے بعد بھی مسجد حرام کی توسیع کا کام جاری ہے۔

برسوں کے دوران سعودی فرمانرواؤں نے اس کوریڈور کو مکمل کیا جس کے بعد مسجد حرام کی گنجائش تقریباً 12 ہزار مربع میٹر سے ایک ملین مربع میٹر سے بڑھ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں