برطانوی مسلح افواج کے افسران فریضہ حج کی سعادت حاصل کرتے ہوئے: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی دفتر خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق برطانیہ کی مسلح افواج کے مسلمان افسران اور سپاہیوں کے ایک گروپ نے حج کے سیزن 1444ھ کے دوران فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

برطانوی محکمہ خارجہ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے شعبے کی ترجمان روزی ڈیازنے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے حج پرآئے ارکان کا ایک گروپ فوٹو پوسٹ کیا جس میں انہیں احرام کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مسز ڈیاز نے حج کے موقعے پر حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور مملکت کی طرف سے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے حج سیزن میں دنیا بھر سے بیس لاکھ کے قریب مسلمانوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔ اس موقعے پر سعودی عرب کی حکومت نے ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے مثالی خدمات فراہم کی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں