حجاج کرام کے لیے طبی سہولیات، 2600 افراد کی کیتھیٹرائزیشن اور اوپن ہارٹ سرجری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے اس سال حج سیزن 1444 ہجری کے دوران حجاج کرام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔ اس حقیقت کا اندازہ اعداد و شمار سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق اب تک حج کے لیے آنے والے 2600 سے زیادہ افراد کی کارڈیک کیتھیٹرائزیشن اور اوپن ہارٹ سرجری کی جا چکی ہے۔ اسی طرح 768 دیگر آپریشنز کیے گئے ہیں۔

میڈیکل سٹی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار نے بتایا کہ ذو القعدہ کے آغاز سے لے کر 19 ذو الحج تک 2600 سے زیادہ دل کے آپریشن کیے گئے ہیں۔ جن میں 2,460 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے کیسز شامل تھے۔ حجاج کرام کی تعداد 889 تھی اور غیر حاجیوں کے 1571 آپریشن کیے گئے ہیں۔ دل کے آپریشنز کی کل تعداد 136 تک پہنچ گئی جس میں 52 حجاج اور 84 غیر حجاج کے لیے شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں