حج سیزن کے دوران ساڑھے سات لاکھ عازمین کا حرمین ایکسپریس ٹرین پر سفر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے محکمہ ریلوے "SAR" کے مطابق حالیہ حج سیزن برائے سال 1444ھ کے دوران حرمین ہائی سپیڈ ریل پر سفر کرنےوالے عازمین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو کہ پچھلے سال کے حج سیزن کے مقابلے میں 96 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال حج سیزن کے دوران 3,627 بار حرمین ایکسپریس ٹرین نے حاجیوں کو خدمات فراہم کیں جو گذشتہ سال حج سیزن کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ ہیں۔ ’سار‘ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق حج سیزن کے عروج کے ایام میں اوسطا 126 ٹرینیں چلائی گئیں۔ سات ذی الحج کو یہ تعداد 131 تک پہنچ گئی تھی۔ یہ ایک دن میں حرمین ایکسپریس ٹرینوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ حج سیزن میں 3400 ٹرینیں چلائی گئیں اور حج سیزن کے عروج پر ان میں 277 ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں