.

لیبیاطرابلس جیل سے ایک سو سے زیادہ قیدی فرار

سکیورٹی سروسز مفروروں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے ہائی الرٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قریباً ایک سو بیس قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے ہیں اور ان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے سکیورٹی سروسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

لیبیا کی نیشنل گارڈ کے سربراہ خالد الشریف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ''آج سوموار کو طرابلس کی الجدیدہ جیل سے قریباً ایک سو بیس عام جرائم پیشہ افراد فرار ہوئے ہیں۔ہم انھیں دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے ان کا پیچھا کررہے ہیں''۔

لیبیا کی الجدیدہ جیل وزارت انصاف کے زیرانتظام ہے اور اس میں عام جرائم پیشہ مجرموں کو قید کیا جاتا ہے۔اگست میں اس جیل میں قیدیوں نے بغاوت کردی تھی جس کے نتیجے میں دوقیدی زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ الجدیدہ جیل سمیت لیبیا کی متعدد جیلوں کا کنٹرول گذشتہ سال سابق صدر معمرقذافی کا تختہ الٹنے کے بعد سے باغی جنگجوؤں کے پاس رہا تھا اور انھوں نے حال ہی میں ان کا کنٹرول لیبی حکومت کے حوالے کیا تھا۔