.

مصر قبطی رہ نما کا اخوان کے ضلعی عہدے کے لئے انتخاب لڑنے کا اعلان

اخوان کی سیاسی پارٹی کے صدر کے کا چناؤ 09 نومبر کو ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مصر میں ایک قبطی مسیحی رہ نما نے ملک کی حکمران مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے سیاسی چہرہ 'آزادی و انصاف' کے ضلعی نظم میں شمولیت کی خاطر جنرل سیکرٹری کے عہدے کا انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق قبطی رہ نما کا اخوان المسلمون کی سیاسی پارٹی کے کسی اہم عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان ملک کے سیاسی حلقوں کے لیے ایک حیران کن فیصلہ ہے کیونکہ ماضی میں قبطی عیسائی اور اخوان المسلمون کے درمیان کوئی خاص قربت نہیں رہی ہے۔



خیال رہے کہ اخوان المسلمون کے سیاسی بازو 'حریۃ والعدالۃ' کے صدر اور دیگر عہدیداروں کے لیے چناؤ آئندہ ماہ نو نومبر کو ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق الجیزہ ضلع سے تعلق رکھنے والے قبطی رہ نما ناھید لمعی جورجیوس نے جماعت کے سیکرٹری کے عہدے کے لیے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے جماعت کے پاس اب دو کے بجائے تین امیدوار سامنے آئے ہیں۔ ان میں خاتون امیدوار ایمان علی محمد اور علی خفاجی بھی شامل ہیں۔