.

ریاض میں گیس ٹنیکر کو حادثہ، 22 افراد جاں بحق، 60 زخمی

ٹینکر مرکزی شاہراہ پر اورہیڈ برج سے ٹکرا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض سے العربیہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ جمعرات کو علی الصباح ریاض کے مشرقی علاقے میں گیس لیجانے والا ایک ٹینکر اورہیڈ برج سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد جان بحق اور 111 دیگر زخمی ہو گئے۔

نامہ نگار خالد مطرفی کے مطابق حادثہ خریص اور الشیخ جابر شاہراہ پر واقع اورہیڈ برج پر ہوا۔ گیس ٹینکر کی ٹکر سے پیچھے آنے والی متعدد گاڑیوں اور گرد و نواح واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

نامہ نگار کے مطابق گیس ٹینکر کا ڈرائیور، جو ایشیائی باشندہ بتایا جاتا ہے، حادثے میں معمولی زخمی ہوا۔ سعودی شہری دفاع نے حادثے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔