.

4 سعودی شہری، دنیا کے 200 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل

میکسیکو کے کارلوس سلیم فہرست میں اول رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
چار سعودی شہریوں کا نام دنیا کے 200 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ ان کی دولت کا اندازہ 2.7 ٹریلین ڈالرز لگایا گیا۔ یہ رقم دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی طاقت فرانس کی مجموعی پیدوار کے مساوی ہے۔

سعودی روزنامے 'الوطن' نے 5 اکتوبر کے بلومبرگ انڈیکس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر میکسیکو کے بزنس مین کارلوس سلیم کا ہے۔ کارلوس کے پاس موجود دولت کی مالیت 77.5 بلین ڈالرز ہے جبکہ 64.34 بلین ڈالرز کے ساتھ مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان کے بعد ہسپانوی کاروباری شخصیت امانسیو اوٹیگا 53.6 بلین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ امریکی بزنس مین وارن بوفیٹ 48.4 بلین ڈالر چوتھے جبکہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخصیت کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے جو معروف کاروباری ادارے 'IKEA' کی مالک ہے اور ان کی دولت کا تخمینہ 41.8 بلین ڈالرز لگایا گیا ہے۔

دو سو امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل سعودی شہریوں میں سب سے پہلا نمبر 'کنڈم ہولڈنگ' کے مالک شہزادہ ولید بن طلال کا ہے، جو اپنے 22.9 بلین ڈالرز اثاثوں کے ساتھ دنیا کے 20 ویں امیر ترین شخصیت قرار پائے۔ سعودی عرب کے توانائی کے شعبے میں متعدد کمپنیوں کے مالک معروف کاروباری شخصیت محمد العامودی اپنے 10.1 بلین اثاثوں کے ساتھ دو سو امیر ترین افراد کی فہرست میں 100 ویں نمبر پر آئے ہیں۔

سعودی عرب میں فارکس ایکسپینج کاروبار کے لیجنڈ سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی 7.9 بلین ڈالرز مالیت کے اثاثہ جات کے ساتھ فہرست میں 140 نمبر پر آئے جبکہ سعودی بزنس مین محمد بن عیسی الجابر 7.8 بلین ڈالرز کے ساتھ 142 نمبر پر ہیں۔