.

فرانسیسی صدر کی جدہ میں خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات

شاہ عبداللہ نے فرانسو اولاند کو شاہ عبدالعزیز میڈل بھی پہنایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
جمہوریہ فرانس کے صدر فرانسو اولاند پہلی مرتبہ عرب ممالک کے دورے کے دوران سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے جدہ میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔



العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی صدر کا جدہ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر بھی سرکاری حکام نے پرجوش استقبال کیا، جہاں سے وہ سیدھے شاہی محل پہنچے اور شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔



دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عالمی اور علاقائی مسائل، مسئلہ فلسطین، شام کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پیرس، ریاض کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



ملاقات کے دوران سعودی فرمانروا نے مہمان فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کو شاہ عبدالعزیز میڈل بھی پہنایا۔ خیال رہے کہ شاہ عبدالعزیز میڈل مملکت کا اعلیٰ ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے جو صرف خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے مہمان سربراہان مملکت کے لیے مخصوص ہے۔



فرانسو اولاند کا 06 مئی 2012ء کو منصب صدارت سنبھالنے کے بعد عرب ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ شام میں جاری کشیدگی کے تناظرمیں فرانسو اولاند کا دورہ سعودی عرب نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔