.

مصری صدر کے بیٹے اور بیٹی نے صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالا

امریکی شہریت کے باوجود

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مصری صدر ڈاکٹر محمد مُرسی کے صاحبزادے اسامہ مرسی نے کہا کہ ہے ان کے بھائی احمد مرسی اور ہمشیرہ شیماء مرسی کے پاس امریکی شہریت ہے لیکن انہوں نے اس کے باوجود صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔



قاہرہ سے شائع ہونے والے روزنامہ 'الصباح' سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ مرسی نےکہا کہ میں اور میرے دوسرے بہن، بھائی امریکی شہریت ضرور رکھتے ہیں لیکن ہم اول و آخر مصری باشندے ہی ہیں۔ امریکا کے صدارتی انتخابات مَیں، میری بہن اور بھائی نے براک اوباما یا مٹ رومنی میں سے کسی کو ووٹ نہیں دیا۔ میرے بھائی احمد کے پاس امریکی شہریت ہے اور وہ چار سال سے امریکا نہیں گیا جبکہ میری ہمشیرہ شیما امریکی شہریت یافتہ ہونے کے باوجود دو سال سے امریکا نہیں گئی ہیں۔



ایک سوال کے جواب میں اسامہ مرسی نے کہا کہ ہمارے خاندان کے تمام افراد صرف مصری انتخابات میں ووٹ ڈالنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کے بعض افراد کی امریکی شہریت انقلاب سے قبل کی ہے۔ کوئی شخص یہ الزام عائد نہیں کر سکتا کہ ہم نے انقلاب یا حکومت سے فائدہ اٹھا کر امریکی شہریت حاصل کر رکھی ہے۔