.

شادی کی 9 دہائیوں بعد معمر چینی جوڑا ایک بار پھر عروسی لباس میں

معمر جوڑے نے شادی کے جوڑا پہن کر تصاویر بنوائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
کہتے ہیں عمر رفتہ لوٹتی نہیں لیکن چین کے ایک معمر جوڑے نے شادی کی نو دہائیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر شادی کا لباس پہن کر گزرے وقت کی یاد تازہ کرنے کی منفرد کوشش کی ہے، جو ان اٹوٹ محبت کا اظہار بن گیا۔ عمر رفتہ واپس لانے کے شوقین شوہر ووکونچان کی عمر 101 جبکہ ان کی اہلیہ ووسوگنشی زندگی کی 103 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چینی جوڑے نے 88 سال قبل شادی کی تھی جو باقاعدگی سے اپنی شادی کی سالگرہ مناتے رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ منفرد طریقے سے منائی۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر روایتی عروسی لباس زیب تن کیا اور اصرار کے ساتھ اپنی تصاویر اتروائیں۔ بعد ازاں ان کی یہ تصاویر چینی زبان میں شائع ہونے والے فیملی جریدے’’بیبو‘‘ میں بھی شائع ہوئیں۔

معمر چینی جوڑے کی عروسی لباس میں تصاویر ایک جدید ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے اتاری گئیں۔ جنہیں بعد ازاں ان دونوں کو کمپیوٹر میں بڑے سائز میں بھی دکھایا گیا۔ بعد میں ان کے آبائی شہر'نانشونگ' میں ان کی شادی کی سالگرہ کی ایک تقریب بھی ہوئی جس میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔