.

ٹی وی پر لائیو بیپر کے دوران ڈاکو کیمرہ چھین کر رفو چکر

کیمرہ چوری کا منظر لاکھوں لوگوں نے براہ راست دیکھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
صحافیوں اور فوٹو گرافروں پر جلسے جلوس کی کوریج کے دوران مشتعل مظاہرین کے حملے تو روزمرہ صحافتی زندگی کا معمول ہیں تاہم براہ راست رپورٹنگ کے دوران گن پوائںٹ پر کیمرہ اچک لینا ایک منفرد واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہاما کے مقامی ٹی وی کی خاتون رپورٹر ایک پارک سے لائیو بیپر دے رہی تھیں کہ اچانک ایک کار میں سوار چند نقاب پوش افراد نے ان کے کیمرہ مین اور ٹیکنکل سٹاف کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور انہی کا ایک ساتھی لائیو نشریات دینے والا کیمرہ اٹھا کر بھاگ کیا۔ کیمرہ چھیننے کے لیے ہونے والی یہ چھینا جھپٹی لاکھوں ناظرین نے براہ راست دیکھی۔

متاثرہ ٹی وی ٹیم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد پانچ تھی اور انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، جس کے باعث وہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں کر سکتے۔ کیمرہ مین نے حملہ آوروں سے کیمرہ بچانے کی کوشش کی تو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔



امریکی ریاست اوکلاہاما میں اس طرح کے واقعات عمومات پیش آتے رہتے ہیں، جہاں پیشہ ور ڈاکو لوگوں کو سر عام لوٹ لیتے ہیں۔ چھینے گئے ٹی وی کیمرے کی مالیت چھ ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔