.

ممبئی حملوں کے مجرم اجمل قصاب کو پھانسی دیدی گئی

بھارتی صدر نے رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو ارونہ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق بھارتی صدر نے اجمل قصاب کی رحم اپیل مسترد کردی تھی جس کے بعد صبح 7:30 بجے بھارت کی ارونا کی جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے اجمل قصاب کو مجرم قرار دیئے جانے کے بعد موت کی سزا سنائی تھی۔ پھانسی دینے کے بعد ڈاکٹروں نے اجمل قصاب کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اجمل قصاب کا کیس چار سال سے عدالت میں چل رہا تھا جس کے بعد اسے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دے کر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

سن 2008 میں نومبر کی 26 تاریخ کو قصاب اپنے دس ساتھیوں کے ساتھ سمندر کے راستے ممبئی آیا تھا۔ ان لوگوں نے شیواجی ریلوے سٹیشن اور تاج ہوٹل سمیت شہر کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں کل 166 افراد ہلاک ہوئے تھے اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

پولیس اور این ایس جی کمانڈوز کی جوابی کارروائی میں اجمل قصاب کے نو ساتھی ہلاک ہوئے تھے جب کہ اجمل قصاب پکڑا گیا تھا